Aaj TV - Pakistan

کورونا وائرس:این سی او سی نے شادی کی تقریبات کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں، تقریب کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گائیڈ لائنزکا نفاذ 20 نومبر سے مخصوص شہروں کے شہری علاقوں میں ہوگا ،پنجاب  7 اور سندھ کے 2،بلوچستان اور خیبرپختونخواکے ایک، ایک شہر میں شادی گائیڈلائنزنافذ العمل ہوں گی،ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، فیصل آباد، کراچی ،حیدر آباد ،گلگت، مظفر آباد، پشاور اور سوات شامل ہیں۔

این سی او سی کی تیار کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق تقریب کا انعقاداورجگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا،  شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی عائد کردی گئی صرف آؤٹ ڈور کی اجازت ہو گی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق   مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی،  شادی کی آؤٹ ڈور میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہو گا،  آؤٹ ڈور شادی تقریب میں ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق  شادی تقریب میں شرکاء کے مابین6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا، شادی تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہو گا،  شادی تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور  رات 10 بجے تک تقریب ختم کرنا ہو گی۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا،  شادی میں شریک ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا، شادی کی تقریب میں کاغذ والا تولیہ اور جراثیم کش دواؤں کا استعمال ہوگا۔

گائیڈ لائنز کے مطابق تقریبات میں شامل گاڑیوں کی ڈس انفیکشن کروانا لازم ہوگا، تقریب میں استعمال سے قبل کیمرہ اور فون بھی ڈس انفیکٹ کروانا ہوگا، تقریب میں کارپٹس اور میٹس کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، تقریب میں شریک ہر فرد کا بخار چیک کرنا لازم ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق تقریب میں بوفے ڈنر یا لنچ کی اجازت نہیں ہوگی، صرف لنچ باکس یا ٹیبل سروس کی اجازت ہوگی، ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کیلئے فوڈ باکسز کا استعمال کیا جائے گا، ولیمے میں مہمانوں کو ٹیبل پر کھانا دینے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تقریب میں مصافحہ اور گلے ملنے پر پابندی ہوگی، ایک ہزار مہمانوں کی تقریب 36 ہزار مربع فٹ جگہ پر ہوگی، 250 مہمانوں کی تقریب 9 ہزار مربع فٹ اور 100 مہمانوں کی تقریب 3600 مربع فٹ جگہ پر ہوگی، تقریب میں ہر فرد مربع 6 فٹ رقبے میں بیٹھے گا۔

گائیڈ لائنز کے تحت شادی کی تقریب میں 4 فٹ والی گول میز کے گرد صرف ایک فرد بیٹھے گا، 5 فٹ والی گول میز کے گرد 2 افراد اور 7 فٹ والی گول میز کے گرد 3 افراد بیٹھ سکیں گے۔

شادی کے مہمانوں کے نام اور رابطوں کی تفصیلات محفوظ رکھنا ہوں گی، ایونٹ مینیجر مہمانوں کی تفصیلات 15 دن تک محفوظ رکھے گا، مینیجر بوقت ضرورت ہیلتھ اتھارٹی کو مہمانوں کی تفصیلات فراہم کرے گا۔