Aaj TV - World

نگورنو کاراباخ کی جنگ ختم، معاہدہ طے پا گیا
آرمینیا کے زیر قبضہ آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ میں جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مکمل جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم آرمینیا کا کہنا ہے نگورنو کاراباخ سے متعلق معاہدہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔

آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان نگورنو کاراباخ میں 3 ہفتوں سے جاری جنگ کو بند کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پیشنیان نے اس معاہدے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کر لیا ہے۔ ادھر آرمینیا کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم آفس پر دھاوا بولتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پیشنیان نے اس بات کی تصدیق اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی۔ انہوں نے لکھا کہ بروز منگل مورخہ 10 نومبر، مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے سے یہ معاہدہ نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فریقین کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ اس تنازع کو ختم کرنے کا باعث بنے گا جس سے اب تک سینکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

بعد ازاں آذربائیجان اور روس کی جانب سے بھی اس معاہدے کی تصدیق کی گئی۔ آذربائیجان کے صدر کا اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اس معاملے پر آن لائن میٹنگ کی اور کہا کہ لڑائی کے انتہائی اہم نقطے پر فریقین کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے۔

خیال رہے کہ آذربائیجان کی افواج نے گزشتہ دنوں آرمینیا کے انتہائی اہمیت کے حامل سمجھے جانے والے شہر ‘’شوشا’’ پر قبضہ کر لیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس اہم کامیابی اور عالمی دباؤ نے آرمینیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ آرمینیا کا گزشتہ 28 سال سے اس اہم شہر پر قبضہ تھا۔ سالوں بعد شہر کی فضاؤں میں اذان کی صورت میں اللہ اکبر کی صدائیں گونجیں تو تمام دنیا کے مسلمانوں کا ایمان تازہ ہوگیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں شوشا شہر کی فتح کا اعلان کیا تو پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔