Aaj TV - Pakistan

منی لانڈرنگ ریفرنس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرپرفردجرم عائد
لاہور :احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی،تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔

جیل حکام نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا۔

اس موقع پر (ن)  لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنوں نے شہباز شریف کو لانے والی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی آج فرد جرم عائد نہ کی جائے جس پر جج جواد الحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ تو ہر کام جلدی کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے  ایک بار پھر جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے کا الزام عائد کیا،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کو بولنے کی اجازت دی، جس پر حمزہ شہباز نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

عدالت نے نیب کے 3گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کیخلاف بوگس کیس بنایا گیا،جس میں جھوٹے الزامات عائد کئے گئے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔

فرد جرم عائد کیے جانے کے موقع پر شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسزبے بنیاد ہیں۔