Aaj TV - Pakistan

سیز فائر کی خلاف ورزیاں : بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب
اسلام آباد:لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو مسلسل دوسرے روز دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی افواج نے ایل او سی کے رکھ چکری اور کھنجر سیکٹرز پر 12 نومبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،بھارت رواں برس 2729 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے،جن میں 21 شہادتیں اور 206 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اقلیتوں کی حالت اور دہشتگردی سے متعلق بھارتی بے بنیاد الزامات کو مسترد

پاکستان نے ملک میں اقلیتوں کی حالت اور دہشتگردی کے بارے میں بھارتی بے بنیاد الزامات کو یکستر مسترد کر دیا ،  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے من گھڑت الزامات جھوٹ کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر سکتے، بھارت ملکی اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بے بنیاد الزامات کو پاکستان واضح طور پر مسترد کرتا ہے،بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور اپنی ہی اقلیتوں کیخلاف امتیازی سلوک کو ماننے کو تیار نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزیدکہا کہ بھارت کی طرف سے من گھڑت الزامات جھوٹ کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر سکتے، ایسی مایوس کن کوششیں بھارت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گی، ایسے بیانات اور الزامات سے بھارت کی اپنی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت کو ریاستی پالیسی کے ایک آلہ کار کے طور پر ریاستی دہشتگردی کے استعمال کو روکنا چاہیئے،بھارت ملکی اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوگا ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔