Aaj TV - Pakistan

وزیر اعظم کا فیصل آباد کا دورہ، کاروباری نمائندوں سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری نمائندوں اور ایکسپورٹرز سے ملاقات کی۔ کاروباری برادری کےنمائندوں نے کہا کہ حکومتی  اقدامات کی بدولت 14 سال بعد فیصل آباد کی ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ تمام صنعتیں اپنی مکمل صلاحیت اور استعداد کار کے مطابق کام  کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری نمائندوں اور ایکسپورٹرز سے ملاقات کی۔

کاروباری برادری کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی  اقدامات کی بدولت 14 سال بعد فیصل آباد کی ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ تمام صنعتیں اپنی مکمل صلاحیت اور استعداد کار کے مطابق کام  کر رہی ہیں جس کی بدولت پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ دن بدن  بڑھ رہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی پیکج، بروقت ریفنڈزاوردیگر سہولیات کی بدولت برآمد کنندگان اور کاروباری برادری کے بیشتر مسائل حل ہوئے ہیں۔

ایکسپورٹرز نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کورونا وباء کے دوران حکومتی مربوط اقدامات سے نہ صرف لوگوں کے روزگار کوتحفظ ملا بلکہ ان اقدامات سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 50ہزار  نئی نوکریاں دینے کے باوجود اس وقت  ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک لاکھ سے زائد مزید مزدوروں  کی ضرورت ہے۔

بزنس کمیونٹی نے اس عزم  کا اظہار کیا کہ  موجودہ 13 ارب کی ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑھا کر آئندہ سال 21 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے۔

شرکاء نے حکومتی مشاورتی عمل میں کاروباری حضرات کو نمائندگی دینے پروزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے درپیش مسائل کے باوجود ملکی معاشی صورتحال مستحکم ہے۔

وزیراعظم نے وزارتِ توانائی کو فیصل آباد  ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم  نے فیصل آباد میں ایکسپو سینٹر کے قیام  کےحوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کو تمام شراکت داروں  سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تاجر برادری کی طرف سے موٹر وے پر چک جھمرہ کے مقام پر انٹرچینج بنانے کے مطالبے پر وفاقی وزارتِ مواصلات کو جلد از جلد کام کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کی تجویز پر سول ایوی ایشن کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے  بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہے اور ان کے مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کرے۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران نے وزیر اعظم کو فیصل آباد شہر کو درپیش  مسائل اور ان کو حل کرنے کی مختلف تجاویز بھی دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے  ہنر مندوں اورمزدور نمائندگان سے بھی بات چیت کی۔ مزدور نمائندگان نے حکومت کی جانب سے صنعت کی بحالی کے لئے اقدامات کو خصوصی طورر پر سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صنعتی عمل کی روانی سے ہنرمندوں کو کام کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

نمائندگان کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ فیصل آباد کی صنعتیں 24 گھنٹے چل رہی ہیں  اور صنعتی شعبے کوموافق ماحول میسر آرہا ہے۔