Aaj TV - Pakistan

وزیر اعظم کا افغان صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش
کابل:وزیراعظم عمران خان کا افغان صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ،صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے وفد کا تعارف کرایا جبکہ عمران خان نے بھی افغان صدر اشرف غنی کو اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے،افغان وزیرخارجہ نےایئرپورٹ پر وزیراعظم کااستقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرحکام بھی وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ کابل پہنچے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایئرپورٹ سےہیلی کاپٹرکےذریعے صدارتی محل جائیں گے،صدراشرف غنی صدارتی محل میں وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی،ون آن ون ملاقات میں کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے،مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نےوزیراعظم عمران خان کودورہ افغانستان کی دعوت دی تھی۔