Aaj TV - World

اسلحہ کیلئے رشوت دینے کا الزام، ایپل کے سیکیورٹی چیف پر مقدمہ
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سیکیورٹی چیف تھامس موئیر کے خلاف اسلحہ کیلئے رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سیکیورٹی چیف تھامس مویئر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسلحہ کے لائنس حاصل کرنے کیلئے حکام کو 70 ہزار ڈالرز مالیت کے آئی پیڈز دینے کی پیشکش کی تھی۔

تھامس موئیر پر یہ مقدمہ کیلیفورنیا کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے اہم اہلکار کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خبروں کے مطابق تھامس موئیر سمیت ریاست کیلیفورنیا کی کائونٹی سانتا کلارا کے دو پولیس افسروں کو بھی اس مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افسروں کے نام کاؤنٹی شیرف رک سنگ اور شیرف کیپٹن جیمز جینسن ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لائسنس کے بغیر آتشی اسلحہ رکھنا جرم تصور کیا جاتا ہے اور قانون کے تحت اس کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

ملزمان کے خلاف چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں پولیس افسران نے جان بوجھ کر ایپل کمپنی کیلئے اسلحہ لائسنس کا عمل روکے رکھا اور اس کیلئے کچھ مالیت طلب کی، جس کے بعد سیکیورٹی چیف تھامس موئیر نے انہیں 70 ہزار ڈالر مالیت کے آئی پیڈز دینے کی پیشکش کی۔

اگر ملزموں پر عائد الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انھیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جیف روژن مقدمے پر بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب قانون کا نفاذ کرنے والے خود ہی اسے توڑنے لگیں تو یہ ان کے سینوں پر سجے تمغوں کی بے حرمتی ہے۔