Aaj TV - Pakistan

ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.20 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کوروناکیسزمثبت آنے کی شرح  7.20فیصد تک جاپہنچی، کراچی میں 18فیصد، حیدرآباد میں 16اعشاریہ 32فیصد، راولپنڈی میں ساڑھے 11فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں 11فیصد کی شرح سے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کا اجلاس ہوا،جس میں تمام چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں  ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودگی اور پھیلاو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح7.20فیصدہے، جس سے ملک میں مثبت کوروناکیسزکی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ کورونا پھیلاؤ کی شرح پشاور میں 19 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی ،اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر کراچی میں 17 اعشاریہ 73 اورتیسرے نمبر پر حیدرآبادمیں  16 اعشاریہ 32 فیصد ہے۔

شرکا ءکو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں 2 ہزار  112کووڈ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ صوبہ سندھ میں یہ شرح 13 اعشاریہ 25،  خیبرپختونخوا میں 9 اعشاریہ 25،پنجاب میں 3 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ راولپنڈی 11 اعشاریہ 49، آزاد کشمیر 10 اعشاریہ 79، بلوچستان 6 اعشاریہ 41، اسلام آباد 5 اعشاریہ 84 اور گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 81 ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور ان کی صحت بارے اقدامات اٹھانا ہماری اولین ترجیح ہے،وزارت صحت نے ایس او پیز پر عملدرآمد بارے سخت ہدایات جاری کردی ہیں، تمام صوبے ہیلتھ گائیڈلائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

اجلاس میں علماء کرام اور میرج ہالز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔