Aaj TV - Pakistan

سنگین جرم کرنے والوں کو تکنیکی وجوہات پر نہیں چھوڑ سکتے،سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ساڑھے 3سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم شعبان کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ جس کی کم سن بیٹی زیادتی کے بعد قتل ہو وہ کیوں کسی پر جھوٹا الزام لگائے گا،  سنگین جرم کرنے والوں کو تکنیکی وجوہات پر نہیں چھوڑ سکتا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے ساڑھے 3سالہ بچی رمشا ءقتل کیس کے ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

وکیل ملزمان نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کہتی لاش والی بوری گلی میں پھینکی تو لوگ جمع ہوگئے،جو لوگ جمع ہوئے ان میں سے کسی نے گواہی نہیں دی۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے معاشرے میں گواہی دینے جاتا ہی کون ہے؟ میں تو خود بھی کسی کیس میں گواہ نہ بنوں، گواہ بھی انسان ہوتے ہیں ان سے فرشتوں جیسی باتوں کی توقع نہ کی جائے، سنگین جرم کرنے والوں کو تکنیکی وجوہات پر نہیں چھوڑ سکتا،کیا ہمارے معاشرے میں بچوں کیساتھ ایسے جرائم نہیں ہوتے؟ ۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ملزمان کے اپنے گواہوں کے بیانات بھی ان کخلا ف جاتے ہیں، جس کی کم سن بیٹی زیادتی کے بعد قتل ہو وہ کیوں کسی پر جھوٹا الزام لگائے گا، ملزمان کو چھوڑنے کیلئے شکوک و شبہات تلاش نہیں کرسکتے۔

عدالت نے ملزم شعبان کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار جبکہ شریک ملزم قیصر کی سزائے موت کم عمری کے باعث عمر قید میں تبدیل کر دی۔

ملزمان نے 2003 میں مریدکے میں ساڑھے 3سالہ بچی رمشاءکو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت دی تھی جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔