Aaj TV - Pakistan

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کرگئے
راولپنڈی: سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کرگئے، اُن کی نواسی سینیٹر ثناء جمالی نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ سابق وزیراعظم کو روجھان جمالی میں سپردخاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کرگئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اُنہیں اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کو بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لارنس کالج مری سے حاصل کی۔ انہوں نے ایچیسن کالج لاہورسے ای لیول کیا، 1965 میں پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کیا اور 70 کی دہائی  میں سیاست میں قدم رکھا۔

سنہ 1977 میں پہلی بار پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے بلوچستان اسمبلی کی نششت پر کامیابی حاصل کی، 2 دفعہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہے۔ 1988 میں وہ پہلی  بار وزیراعلیٰ بنے جبکہ 1996 میں اُنہیں ایک بار پھر وزیراعلیٰ کا منصب ملا۔ 1999 میں مشرف دور میں  ظفر اللہ خان  جمالی نے مسلم لیگ ق لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 2002 کے جنرل الیکشن میں کامیابی کے بعد  ظفراللہ جمالی پاکستان کے وزیراعظم بنے۔ 23 نومبر 2002 کو ظفراللہ جمالی نے پاکستان کے 13 ویں وزیراعظم  کا حلف اٹھایا اور 2004 میں بطور وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوئے۔

میر طفر اللہ جمالی کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر خارجہ شاہ محمود، اسپیکر اسد قیصر اور سیاسی و مذہبی قیادت نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔