Aaj TV - Pakistan

پنجاب میں ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کرکھانا کھانے پر پابندی عائد
لاہور:پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کرکھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ریسٹورنٹ میں  صرف کھلی جگہ پر کھانے پینے کی اجازت ہوگی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھانے کیلئے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ بیٹھنے کیلئے لگائے جانے والے میز اور کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلہ رکھا جائے گا جبکہ کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھونے، بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کے اوقات کار پہلے سے ہی متعین ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، گھر رہیں، محفوظ وہیں۔