Aaj TV - Pakistan

پاکستان نے بھارتی دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارت کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنی لیگل قونصل پر معاملہ ڈال کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی اور اس کے لیے بھارت کو وکیل مقرر کرنے کی دعوت دی، تاہم بھارت کی جانب سے انکار پر پاکستان نے ریاستی وکیل مقرر کرنے کی کارروائی شروع کی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کلبھوشن یادیو اور محمد اسماعیل کے کیس مکمل طور پر الگ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ریاستی وکیل تقرر کرکے کارروائی شروع کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے زیر حراست ہندوستانی شہری محمد اسماعیل کا معاملہ بھی پیش کیا تاہم کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے، قیدی اسماعیل کے معاملے کا حوالہ اس مقصد کے لیے تھا کہ بھارتی اپوزیشن کے تضاد کو ظاہرکیا جاسکے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دو بار بھارتی حکام کو کلبھوشن تک قونصل رسائی فراہم کرچکا ہے، تیسری قونصل رسائی کی پیشکش ابھی باقی ہے، بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال سے باز آجائے، بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے۔