Aaj TV - Life & Style

اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ’ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی، برائے مہربانی ماسک پہنیں اور دیگر ایس او پیز پر عمل کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے۔

ماہرہ خان کو حال ہی میں دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی فلم’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ فواد خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

قبل ازیں اداکارہ نیلم منیر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کورونا کو خطرناک وائرس قرار دیتے ہوئے مداحوں کو تمام حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر کسی کو فیس ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں التمش کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عثمان مختار کو بھی کورونا ہو تھا۔  قبل ازیں مشہورگلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔