Aaj TV - Pakistan

انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرایا گیا، پی ڈی ایم اعلامیہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جاتی امراء اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا جسکے مطابق دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرا کرمصنوعی اور نااہل حکومت مسلط کی گئی۔

جاتی امراٗ اجلاس کے بعد  پی ڈی ایم کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  سلیکٹیڈ ہائی بریڈ نظام کو رخصت کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق  اب سیاسی رہنما 'ایسا پاکستان تشکیل دیں گے  جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو'۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاست کو جمہوری حکمرانی سے چلایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ایسا پاکستان تشکیل دے گی جہاں ریاست کے تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہوں۔عوام کو آزادانہ حق رائے دہی کے زریعے اداروں کو منتخب کرنے اور رخصت کرنے کا اختیار ہو۔

اعلامیے کے مطابق تمام جماعتیں اسلامی پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہیں،اور ایسے پاکستان تشکیل دیں گے جہاں آئین کی حرمت مقدم ہواور عدلیہ آزاد اور بغیر کسی دباؤ کے کام کرسکے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  ساتھ ہی میڈیا کی آزادی اظہار رائے کو تحفظ حاصل ہو۔