Aaj TV - Pakistan

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں1 ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار
کراچی: نمائش چورنگی کے قریبی علاقے سولجر بازار میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 ملزم ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افغان ڈکیتوں کا گروہ ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سےداخل ہوا، جنہوں نے اہلِ خانہ کو رسیوں سے باندھ دیا۔

دوسری جانب 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو اس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان زخمی ہو گئے، 1 زخمی ملزم سول اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کے مطابق 5 ڈاکو پاسٹر جارج نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کے لیے آئے تھے، جن میں سے 1 ڈاکو مقابلے میں مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ 1ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، زخمی ڈاکوؤں میں سے 1 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایس پی جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پاسٹر جارج کے بیٹے نے 15 پر ڈکیتی کی اطلاع دی تھی، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔