Aaj TV - Pakistan

بھارت کو ایک بار پھر امن کی پیشکش
صدر مملکت عارف علوی نے بھارت کو ایک بار پھر امن کی پیشکش  کردی۔

وہ کہتے ہیں اگر بھارت امن کیلیے ایک قدم اٹھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے ۔ لیکن اگر کوئی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مظلوم کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے  ایوان صدراسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کو مسئلہ کشمیر بھولنے نہیں دیں گے کشمیر کی آزادی کی منزل اب دور نہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد میں ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں صدر اور وزیراعظم پانچ فروری کو آزاد کشمیر جائیں گے۔

پانچ فروری ملک کے ہر گلی کوچے میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔