Aaj TV - Pakistan

'محسن کو ڈنگ مارنا عمران خان کی فطرت ہے'
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی فطرت میں ہے کہ وہ اپنے ہرمحسن کو ڈنک مارتے ہیں ۔ جہانگیرترین کے ساتھ بھی وہی ہورہا ہے  ۔ ہمیں انتظار ہے کہ وہ اپنے سلیکٹرزکو کب ڈنگ مارتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تاریخ بھری پڑی ہے کہ جس نے بھی عمران خان کے ساتھ کوئی نیکی کی انہوں نے اسی کو ڈنک مارا ہے، ہماری توپوں کا رخ عمران نیازی کی طرف ہونا چاہیے،  وہ بولے، ہمیں افسوس ہے دوجماعتوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، پی ڈی ایم کا وارث وہ ہے جو اس کے فیصلے کو مانے۔

احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو پرانے اسٹیٹس پر بحال کیا، لوکل گورنمنٹ کی بحالی کے معاملے پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری عدالتی  فیصلے کو نہ مان کرتوہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے آرڈیننس جاری کیے جارہے ہیں، اس روایات کوختم کرنا ہوگا، ماضی میں اگر غلطی ہوئی ہے تو اسے اب روکنا پڑے گا ۔