Aaj TV - Pakistan

کورونا:کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں آج بند رہیں گی
کراچی :کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں آج بند رہیں گی۔

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 2دن جمعے اور اتوار کو بند رکھنے کا اعلان  کردیا ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر  کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے کہ جمعے اور اتوار کو گوشت کی دکانیں، بیکری ،پھلوں  اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام افسران وضاحتی مراسلے پر ہر صورت عمل درآمد کراوائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے اور اتوار کو گڈز ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ایس او پی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور کاروباری و تجارتی مراکز کو ہفتے میں دو روز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عام دنوں میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ‌ کار رات 8 بجے تک مقرر کیے ہیں۔