Aaj TV - Pakistan

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے
پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا، سینیٹر شیری رحمن ،راجہ پرویز اشرف اور قمرالزمان کائرہ کے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی تحریری منظوری کے بعد پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر بھجوا دیئے گئے۔ سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے ذریعے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر پہنچائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، پیپلز پارٹی نے نوٹس کے رد عمل میں پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن اتحاد کی اہم جماعت نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلان سے متعلق کہنا تھا کہ جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے، میری نظر میں اس کیلئے کوئی گنجائش نہیں، فیصلہ پی ڈی ایم جماعتیں کریں گی۔ جو جماعت اتحاد میں نہیں رہنا چاہتی تو پھر ان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔