Aaj TV - Pakistan

فائزر ویکسین کی کم دستیابی، اووسیز پاکستانیوں کیلئے مشکلات
فائزر ویکسین کی کم دستیابی، اووسیز پاکستانیوں کیلئے مشکلات

فائزر اور ایسٹرازنکا ویکسین کی کھپت کم اور لگوانے والوں کی تعداد زیادہ ہونے پر اسلام آباد کا ماس ویکسینیشن سینٹر میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

ویکسین تو دور ٹوکن کا حصول بھی بہت مشکل، ہوا میں لہراتی پرچیوں کو تھمانے کےلئے گھتم گھتا ہونا پڑا۔

ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر میں ایک بار پھر بدنظمی ہوئی ہے ۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانی فائزر اور ایسٹرازنکا ویکسین لگوانے اسلام آباد کے ایف نائن ویکسی نیشن سنٹر پہنچے۔

ڈوزز کی تعداد کم اور لگوانے والوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ہلٹر بازی کے مناظر سامنے آئے،  ویکسین تو درکنار ٹوکن کے حصول کےلئے بھی گھتم گھتا ہو گئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ویکسی نیشن سنٹر پر ہلا بول دیا، پورا دن زلیل و خوار ہوتے شہریوں نے انتظامات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے 50 روپے فی پرچی لینے کا الزام لگایاملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد بدقسمتی سے مایوس ہو کر واپسی لوٹی۔

دوسری جانب پنجاب کے چھ بڑے ہسپتالوں میں فائزر ویکسین کا سٹاک پہنچ گیا۔

لاہور کے پی کے ایل آئی ،میواورجناح اسپتال ،فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ،ملتان میں نشتر ہسپتال اور راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بیرون ملک جانے والے افراد کو فائرز ویکسیین کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ لیکن بڑے سینٹرز پراوورسیز پاکستانی ویکسین کی راہ تک رہے ہیں۔