Aaj TV - News

سی این جی ایسوسی ایشن:فی لیٹر 17 سے 18روپے بڑھادیئے
سی این جی ایسوسی ایشن  نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہےاور فی لیٹر پر کہیں سترہ روپے اور کہیں اٹھارہ روپے تک بڑھادیئے۔

دو ہفتے کے بعد کھلنے والی گیس کی قیمت نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا، پنجاب میں پمپس مالکان نے اضافہ مسترد کرکے سی این جی کی فروخت بند کردی، اسلام آباد کے صارفین فی الحال اِس اچانک مالی بوجھ سے بچ گئے۔

ملک بھر میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ریگولیٹر نہ ہونے کے باعث قیمت کا تعین مسئلہ بن گیا۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے عوام سے ایک دن میں اربوں روپے بٹور لیے، دو ہفتے کی بندش کے بعد دستیاب سی این جی کی قیمت دیکھ کر صارفین حیران پریشان ہیں۔

پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں فی لیٹر اٹھارہ روپے کا اضافہ کیا گا، جس پر متعدد اسٹیشنز مالکان نے احتجاجاً سی این جی کی فروخت بند کردی۔

پمپس کے باہر قطاروں میں کھڑے لوگ مایوس لوٹ گئے۔ اُدھر اسلام آباد کے اسٹیشنز پر قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا، سی این جی 84روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ میں ایل این جی پر ڈیوٹی بڑھانے سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔