Aaj TV - Pakistan

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلوچ رجمنٹل سینٹر کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کمانڈرزہرسطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےحصول پرتوجہ دیں، اورہرطرح کے چیلنجزکا سامنا کرنے کیلئے تیاررہیں ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے موقع پرہوا۔ آرمی چیف نے یادگارشہداء پرپھول چڑھائے اورفاتحہ کی ۔

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سےخطاب کرتے ہوئے ہرسطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اورکامیابوں کو سراہا ۔

سپہ سالار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پرپیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں۔

آرمی چیف نے زوردیا کہ کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ ریجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔