Aaj TV - Life & Style

جیکلین فرننڈیز سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش
سری لنکن نژاد بولی وُڈ اداکارہ جیکلین فرننڈیز سے انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں بطور گواہ پوچھ گچھ کی ہے۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جیکلین سے یہ تفتیش ایک فراڈیے کے طور پر پہچانے جانے والے سکیش چندرشیکر نامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں کی بھتہ خوری کے کیس میں کی گئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے این ڈی ٹی وی کو 36 سالہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ قصوروار نہیں ہیں لیکن سکیش چندرشیکر کے خلاف کیس میں ان سے بطور گواہ تفتیش کی گئی ہے۔‘

24 اگست کو تحقیقاتی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس نے چنائی میں ایک بنگلہ، 82.5 لاکھ کیش اور درجنوں لگژری گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔

یہ کیس دہلی پولیس کے مالی بے ضابطگیوں کی نگرانی کرنے والے ونگ اور دیگر کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی اور 200 کروڑ کی بھتہ خوری پر سکیش کے خلاف دائر مقدمے پر مبنی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’سکیش چندرشیکر اس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ ہیں۔ ان کے خلاف کئی مقدمات دائر ہیں۔