Aaj TV - Pakistan

کراچی میں مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 3 بچے جاں بحق
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں ماں اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی )ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق واقعہ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر قصبہ کالونی کی آبادی ایم پی آر کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا۔

ایس ایس پی سہائے عزیز کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش کا پانی آبادی میں جمع ہوگیا اور مبینہ طور پر  پانی اس مکان میں بھی داخل ہوگیا تھا جس پر گھر کا مالک رسول سعید اور دیگر اہل خانہ باہر نکل آئے تاہم خاتون نصیب ہوا  اور اس کے بچے کمرے میں سوتے رہے کہ اس دوران یہ مکان منہدم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صبح سویرے پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور منہدم ہونے والے مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ملبے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو گھر میں  رہائش پزیر خاتون اور اس کے 3بچوں کی ہیں۔

ایس ایس پی سہائے عزیز کے مطابق ملبے سے 10 سالہ بچے کو زخمی حالت میں بھی نکالا گیا ہے۔

چاروں میتوں کو ایمبولنسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔