Aaj TV - Pakistan

سندھ: 9.4 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف
سندھ میں 20 ستمبر سے 9.4 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔  7 روزہ مہم میں صوبے کے 30 اضلاع میں 94 لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کاہدف رکھاگیا ہے۔

سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ قاضی شاہد پرویز کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، ای او سی کے نمائندے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں متعلقہ حکام نے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد کئے اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 74435 پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہونگے۔ پولیو مہم میں پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی خبروں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے،  صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سوشل موبلائیزرس اور انفلیوئنسرز کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آناایک بہت بڑی کامیابی ہے تاہم 20 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم میں مہم میں ہائی رسک یوسیز پر خاص توجہ دی جائے۔

اجلاس میں قائم مقام چیف سیکریٹری قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ۔

اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ڈبلیو ایچ او اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے نمائندوں نے پولیو مہم کے حوالے سے حکومت سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔