Aaj TV - Pakistan

مولانا فضل الرحمان ن لیگ پر برہم
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ن لیگ پر برہم ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے درمیان انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اختلاف بڑھ گئے ہیں، مولانا نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت کے ساتھ  انتخابی اصلاحات پر مزاکرات کے معاملے پرمولانا فضل الرحمان ن لیگ سے ناراض ہیں اور انھوں نے ن لیگ کی جوابدہی کے لیے اگلے ہفتے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ن لیگ سے اپنے تحفظات بارے وضاحت طلب کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان انتخابی اصلاحات کی حکومتی کمیٹی میں ن لیگ کے جانے پربرہم ہیں۔

انھوں نے لیگ کے صدر شہباز شریف کی بجائے شاہد خاقان عباسی سے فون پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی بھی مولانا کے موقف کے حامی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد کو مولانا فضل الرحمان کے تحفظات سےآگاہ کر کے انہیں کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل

پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے حکومت اور اپوزیشن کے سینئیر ممبران پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرسے وفاقی وزراء شفقت محمود، پرویزخٹک، شاہدہ اخترعلی، سید نوید قمر ،مرتضٰی جاوید عباسی اوررانا تنویرکی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں انتخابی اصلاحات پرپارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقات میں مجوزہ انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے قیام کے لیے سینٹ اورقومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کی جائیں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماوں کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دیں گے،کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔