Aaj TV - Pakistan

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ،5 اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے ، حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   شہدا میں چار کا تعلق ایف سی جبکہ ایک لیویز اہلکار تھا۔

شہدا میں حولدار زاہد، لانس نائیک ولی شامل ہیں۔ لانس نائیک عبدالمجیدجبکہ سب انسپکٹر جاوید بھی شہداء میں شامل۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری  ہے۔

'کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے'

دوسری جانب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتاہے اور ہتھیار ڈال دے تو معاف کردیں گے ، وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویود یتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کچھ گروپس سے بات کرنا چاہتا ہوں، میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتاہوں ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیشہ یہی کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ، اگر کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دیں تو معاف کر دیں گے اور وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں افغان طالبان مدد کررہے ہیں اور یہ بات چیت افغانستان میں چل رہی ہے، کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔