Aaj TV - Pakistan

' طاقتور قومی ادارے کو جو نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے وہ سب کے سامنے ہے'
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک کے سب سے طاقتور قومی ادارے کو جو نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف باہر ضرور نکلے گی۔ 16 اکتوبر کو فیصل آباد اور 31 اکتوبر ڈی جی خان میں جلسے ہوں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یونٹی آف کمانڈ کی علامت سمجھے جانے والے قومی ادارے کا جو حال عمران خان نے کیا ہے  وہ سب کے سامنے ہے۔

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مہنگائی اور ڈینگی کی صورتحال کو لیکر حکومت پر شدید نقطہ چینی کی، انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلنا ہو گا۔

اس موقعے پر دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صاف شفاف انتخابات کا فوری انعقاد وقت کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔