Aaj TV - Pakistan

کراچی : بے روزگاری، پی ڈی ایم کا احتجاج
پی ڈی ایم نے حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف امپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے جے یو آئی رہنما علامہ غفور حیدری نے وزیر اعظم کو ماضی میں کہے گئے جملے یاد دلائے کہا وزیر اعظم کہا کرتے تھے جب مہنگائی بڑھے تو سمجھ جاو حکمران چور ہیں، آج وفاقی حکومت نے ملک کو آئی ایم اہف کی گود میں ڈال دیا ہے۔

حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم نے احتجاج کیا ہے ۔ امپریس مارکیٹ کے باہر جے یو آئی ۔ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کارکنان نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے باری کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غفور حیدری نے تحریک انصاف حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا پورے ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے کہاں گئی 50 ہزار نوکریاں لوگوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں غریب عوام کا جینا دھوبر ہو گیا ہے۔

مولانا غفور حیدری  نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے ڈالر کو 60 روپے پر لے آئیں گے لیکن اب 170 روپے کا ہوگیا انہیں غیرت نہیں آ رہی ہے پی ٹی آئی حکومت کو شرم حیاء نہیں لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اس حکومت میں جمہوریت کا گلہ گھونٹا گیا ہے۔

مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ ابلاغ عامہ صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا ہے،عمران خان کے الفاظ  ہے قاتل اگر پکڑے نہ جائے تو سمجھ لو کہ حکمران قاتل ہے، اگر مہنگائی ہو تو سمجھ لو کہ حکمران چور ہے۔

مظاہرے کے اختتام پر علامہ راشد سومرو نے احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر دعا کرائی ۔