Aaj TV - Pakistan

'عمران خان سے صادق اور امین کا خطاب واپس لیا جائے' چیف جسٹس سے مطالبہ
'عمران خان سے صادق اور امین کا خطاب واپس لیا جائے' چیف جسٹس سے مطالبہ

مسلم لیگی رہنما نہال ہاشمی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سے صادق اور امین کا خطاب واپس لیا جائے، وزیر اعظم پڑوسی ممالک کی جھوٹی مثالیں دیتے ہیں، ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ہاوس میں نیوز کانفرنس کے دوران نہال ہاشمی نے کہاکہ وزیراعظم نے دو خاندانوں کا ذکر کیا، یہ واضع نہیں کیا کہ ان میں ان کی ہمشیرہ علیمہ بیگم کانام تو نہیں۔ علیمہ خان، شوکت ترین، علیم خان، ذلفی بخاری کی جائیداد دینے سے شروع کریں۔

نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ کہتے ہیں اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ نہیں ملاوں گا، ان کاہاتھ کرپشن میں رنگاہواہے، یہ بھیک سے اپنے آپ کوچلاتے رہے، یہ ریاست کوبھی اسی طرح چلانا چاہتے ہیں۔

نہال ہاشمی نے مہنگائی پر چیف جسٹس سے کمیشن  بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پڑوسی ملکوں کی جھوٹی مثالیں دیتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے صادق اورامین کاخطاب واپس لیں, پنڈورااورپنامہ کی تحقیق کریں،  پنجاب میں ٹی ایل پی معاملے کومس ہینڈل کیاگیا, یہ بزدل آدمی ہے، بہت جلد کراچی میں مہنگائی مارچ کریں گے, اپوزیشن اب بھی مہنگائی کے ایشوپرایک ہوسکتی ہے۔

عمران خان کا تقریب میں خطاب اور دو خاندانوں کا تذکرہ

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان ابتدائی 30سالوں میں خطےمیں سب سےآگےتھا،30سالوں میں یہ 2 خاندان امیرہوگئےاورملک پیچھے چلا گیا،پچھلے30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا،ان2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طورپربےحدکمزورکردیا۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں دوسری بارتحریک انصاف کامیاب ہوئی،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کودوتہائی اکثریت ملی،پہلی بار کوئی حکومت آنےوالی نسلوں کاسوچ رہی ہے،50سال بعد ملک میں 3بڑےڈیم تعمیر ہورہے ہیں،آئندہ 10سال میں ملک میں 10نئےڈیم بنیں گے۔