Aaj TV - Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھادیئے گئے
جہلم میں پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھا دیئے گئے، روزہ مرہ اشیاء کے دام بھی مزید بڑھ گئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ کراۓ بھی بڑھا دئیے۔انٹر سٹی دس جبکہ لانگ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں چالیس سے ساٹھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

جہلم سے منڈی بہاؤالدین بیس،جہلم سے سرگودھا پچاس جہلم سے لاہور ساٹھ روپے فی سواری کرایہ بڑھایا گیا ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آٹا،چینی ،گھی اور دالوں کے دام بھی مزید بڑھنے لگے ہیں ۔

مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب عوام نے وزیر اعظم پاکستان سےمہنگائی کے جن کو قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھر بڑا اضافہ کردیا، پیٹرول مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے سے نئی قیمت 145روپے 82 پیسے مقرر کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نےرات کی تاریکی میں عوام پرپیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھربڑا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسےاور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی۔