Aaj TV - Pakistan

حکومت مخالف مظاہرے ،پی ڈی ایم اجلاس پندرہ نومبر کو طلب
پی ڈی ایم کا ورچول اجلاس پندرہ نومبرکو طلب کرلیا گیا ۔

اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں اورآئندہ کی سیاسی  حکمت عملی مشاورت ہوگی۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کی طرف سے جاری بیان  کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا ورچول اجلاس پندرہ نومبر  کو مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت سہہ پہر تین بجے ہوگا۔

اجلاس میں نوازشریف،  شہبازشریف، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاو ویڈیو لنک سے شریک ہوں گے ۔

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالمالک، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی بھی  ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں اور آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ ہوگا،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ای وی ایم ، انتخابی اصلاحات،  سمندر پار پاکستانی ، نیب آرڈیننس سے متعلق و دیگر امور پر مشاورت ہوگی ۔

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا

گزشتہ روز ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا۔

پی پی پی اور پی ڈی ایم ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کاردعمل سامنے آگیا۔

بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی ہے،پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جس دن پی پی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی، اسی دن جاتی امراء میں ناشتہ میں بھی شریک تھی۔

حافظ حمداللہ نے سوال اٹھایا کہ کائرہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھی، کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنا؟

حافظ حمداللہ نے سوال اٹھایا کہ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا، کیا ایسانہیں تھا؟

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان سے رجوع کرے، جس تالی میں کھایا اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں۔