Aaj TV - Pakistan

'انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کے لیے ضروری'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون سازی ذاتی یا سیاسی فوائد کے لیے نہیں کررہے ۔ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کے لیے ضروری ہے ۔ ہمارا مقصد تھا کہ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا  ۔

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سیاست میں آکر لوگ اپنی ذات کیلئے کام کرتے ہیں، میں ملک کو بدلنے کیلئے سیاست میں آیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیاست میں آنے کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست بنانا تھا، قائداعظم کا خواب تھا پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کاکام صرف الیکشن کرانا ہے لیکن الیکشن کمیشن ای وی ایم پرپروپیگنڈاکرنا شروع ہوگیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر سسٹم لارہےہیں، یہ پرانے کرپٹ سسٹم کی پیداوارہیں، تبدیلی نہیں آنے دیں گے ، ہم سب اس کے ذمہ دارہیں صرف میرا ذاتی فائدہ نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو بار بار کہتے رہے کہ آئیں بتائیں کہ بہترطریقہ کیا ہے، آپ شور مچا رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی توآپ کوئی تجویزبتائیں، اپوزیشن کوڈیڑھ سال سے ای وی ایم پر تجاویز کیلئے کہہ رہےہیں۔