Aaj TV - Pakistan

پارلیمانی کمیٹی اجلاس، ای سی پی ممبران کی تقرری ،نام مسترد
الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، تاہم الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کے لئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے بھیجے ناموں میں سے دو نام کمیٹی نے مسترد کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شیری مزاری کی زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے بھیجوائے گئے ایک ایک ممبر کا نام عمر زیادہ ہونے کے باعث مسترد کردیا۔

کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بھیجے ہوئے ناموں میں سے عرفان قادر کا نام بھی مسترد کردیا جبکہ فرید.اللہ کا نام وزیراعظم کی طرف سے بھیجوایا گیا.تھا جسے عمر زیادہ ہونے کے باعث مسترد کردیا گیا۔

سینیٹر اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ  امید ہے اس بار ڈیڈ لاک نہیں ہوگا اور کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس بدھ کو ہوگا۔ شاہدہ اختر علی کمیٹی نے بتایا کہ فواد چودھری اور اعظم سواتی کے ناموں پر ہمارا اعتراض برقرار ہے۔ جو وزراء الیکشن کمیشن کے ملزم ہوں وہ ممبران کا تقرر کرنے والی کمیٹی میں کیسے ہوسکتے ہیں۔