Aaj TV - Pakistan

عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں گیس کی قلت پرتشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں،گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں گیس کی قلت پرتشویش کااظہار کرتےہوئے کہا کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور وزراء گیس بحران کے حل کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں،گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کیلئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں،اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا اور دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی، گیس بحران سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کرپارہیں۔