Aaj TV - Pakistan

'بلدیاتی بل واپس نہیں لیا گیا تو مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے باہر نکال دیں گے'
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آصف زرداری لاہور میں تیس ہزار ووٹ لے کر بغلیں بجا رہے ہیں بلدیاتی بل واپس نہیں لیا گیا تو مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے باہر نکال دیں گے۔

حیدرآباد پریس کلب کے سامنے  نئے بلدیاتی بل کی منظوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل واپس نہ لیا گیا تو تحریک کے کارکنان وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے اور وزیراعلیٰ کو باہر نکال دیں گے آصف زرداری بڑی بغلیں بجارہے ہیں۔

انہوں نے ضمنی ا نتخاب میں 30ہزار ووٹ لئے ہیں اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم میدان میں نہیں تھے، اس سے پہلے ہم نے 70 ہزار ووٹ لئے تھے،  ہم آتے تو ان کے ہوش اڑ جاتے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل چوروں کی طرح اسمبلی میں لایا گیا اور اس کا ایجنڈا تک اجلاس سے قبل  نہیں دیا گیا جبکہ ایجنڈا ایک روز پہلے دیا جاتا ہے یہ بل ہمیں پڑھنے بھی نہیں دیا گیا اور پاس کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ   سندھ حکومت نے 2013ء میں ایکٹ پاس کیا  میئر کا اختیار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اختیاربھی چھین لیا، اب حالت یہ ہے کہ میئر بننے کیلئے کسی کو بھی کھڑا کرسکتے ہیں، ووٹ لینا ضروری نہیں نوٹ جیب میں ہونے چاہئیں خفیہ رائے شماری کردی گئی ہے جس کی جیب میں نوٹ ہوں گے تو وہ ووٹ خرید سکے گا ، نوٹوں کے سوداگر سندھ کے بلدیاتی نظام پر قبضہ کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ آئین کہتا ہے کہ اختیارات کی منتقلی نچلی سطح تک ہو لیکن یہاں تو ہر اختیار صوبائی وزیر کے پاس ہوگا اور اس کے دستخط کے ذریعے صوبائی حکومت میئر سے اختیارات لے سکتی ہے،ایسا لگتا ہے کہ بلدیاتی نظام کو بلاول ہاؤس کی لونڈی بنادیا گیا ہے۔