Aaj TV - Pakistan

منی لانڈرنگ اسکینڈل،شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
بینکنگ عدالت نے شوگر انکواٸری کیس میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی۔

چالان جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا-

بینکنگ جرائم عدالت ون کے جج سردار طاہر صابر کی رخصت پر جج محمد اسلم گوندل نے کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود چالان کیوں پیش نہیں کیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر معظم حبیب نے عدالت کو بتایا کہ سات والیم پر مشتمل چالان تیار ہے، ایف آئی اے کے بورڈ نے منظوری کے بعد چالان سپیشل جج سینٹرل کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ابھی آپ کی عدالت کے دائرہ اختیار پر درخواست پر فیصلہ نہیں ہوا، آپ نے خود ہی فیصلہ کر لیا کہ چالان سپیشل جج سینٹرل کے پاس جمع کروانا ہے۔ آپ عدالتی حکم کے مطابق چالان عدالت نمبر ایک میں جمع کروائیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی  سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔