Aaj TV - Pakistan

'میانوالی پی ٹی آئی کا قلعہ ہے'
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میانوالی پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ میانوالی کے لوگوں نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔ صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور ترقی کے اہداف حاصل کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میانوالی میں مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360 ارب روپے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کیلئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا کوئی شہر اب ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ کوہ سلیمان ہو، تھل ہو یا چولستان، ترقی ہر جگہ پہنچے گی۔ دور دراز علاقوں کی محرومیاں اور پسماندگی دور کرنے کے لئے خلوص نیت سے محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام  2021-22 کے حجم میں 85ارب روپے کا غیرمعمولی اضافہ کیا ہے، پنجاب کے اے ڈی پی کا مجموعی حجم 645ارب روپے ہوگیا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر پی ایس ڈی پی کو شامل کیا جائے تو پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 740 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ آج تک کسی حکومت نے نہیں دیا۔ پاکستان کی تاریخ کے سب بڑے ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی کے نئے باب رقم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت انصاف کارڈ ہو گا. پنجاب میں ایک لاکھ ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی۔