Aaj TV - Pakistan

پاکستان میں بھی کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی جینوم سیکونسنگ سے تصدیق
دنیا کے  متعدد ممالک کے بعد پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم ویرینٹ اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی، کراچی میں 65 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل  اومی کرون کا پہلا مشتبہ کیس 65 سالہ خاتون   میں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اب جینوم  سیکونسنگ کےذریعے  ان میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے متاثرہ خاتون کے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ  کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون  کورونا پازیٹو تھیں جنہیں کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد  نجی اسپتال سے  گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کورونا کی شدت میں کمی، 24 گھنٹے میں مزید 06 اموات، 244 نئے کیسز رپورٹ

تیرہ دسمبر کو اعدادوشمر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد جان سے گئے جبکہ 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,836 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,289,293 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 017 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 80 ہزار 696، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 128، بلوچستان میں 33 ہزار 532، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 836 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 03 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 02 اورپنجاب میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,052 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7638، خیبرپختونخوا میں 5892، اسلام آباد میں962، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 743 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 048 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 731 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 308 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 51 ہزار 409 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔