Aaj TV - Pakistan

دو لڑکیوں کا اغواء،تحقیقات جاری،ملزم ہدایت اللہ خلجی،خلیل احمدکاطبی معائنہ
کوئٹہ میں دو لڑکیوں کےمبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہے،کیس کےمرکزی ملزمان کو طبی معائنہ کیلئے سول اسپتال لایا گیا،جہاں ملزمان کےمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

کوئٹہ میں لڑکیوں کے مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں اور سول اسپتال میں گرفتار ملزمان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے ۔

ملزم ہدایت اللہ خلجی،خلیل احمدکاطبی معائنہ کیاگیا۔ جبکہ میڈیکل ٹیسٹ کیلئےسیمپل لیبارٹری بجھوائےجائیں گے۔

ٹیسٹ رپورٹ 2روزبعد پولیس کو موصول ہوگی۔

ویڈیو اسکینڈل ،مرکزی ملزم ہدایت اللہ اور خلیل کا مزید جسمانی

اس سے قبل گیارہ دسمبر کو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت اللہ خلجی اور اس کے بھائی خلیل احمد کا پولیس نے عدالت سے مزید سات سات روزہ فزیکل ریمانڈ حاصل کر لیا تھا ،  اور پہلے بھی ان کا پچھلا سات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہوا تھا ۔

پاکستان کے مشہور ہونے والا ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت اللہ کے دو دسمبر کو پولیس کی جانب سے سے لیا گیا سات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد پولیس نے ملزم ہدایت اللہ کے ساتھ گھاؤنانے جرم میں شریک بھائی ملزم خلیل احمد سمیت عدالت میں پیش کیا ۔
پیشی پر پولیس نے معزز عدالت سے ملزمان کی مزید ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نو کی عدالت نے ملزمان کو مزید سات سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی مزکورہ کیس میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی خواتین کی جلد از جلد بازیابی اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ماں بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ۔دونوں لڑکیوں کی بازیابی کیلئے افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہیں۔

ادھر پریس کلب کے سامنے انسانی حقوق سول سوسائٹی وکلاء اور دیگر سماجی کارکنوں کی جانب سے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے تحفظ دو تحفظ دو خواتین کو تحفظ دو کے نعرہ لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔