Aaj TV - Pakistan

نئے چیئرمین نیب کی تقرری،اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس
نئے چئیرمین نیب کی تقرری کے سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں کا پہلا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے کل تک اپنے اپنے نام جمع کروانے پر اتفاق کرلیا ۔ اپوزیشن لیڈرکل تین نام صدرمملکت کو بھجوائیں گے ۔

اپوزیشن جماعتوں کا ورچول اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اسلام آباد ہوا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں شیری رحمان اورنوید قمرنے بھی شرکت کی۔ خواجہ آصف،  خواجہ سعد رفیق،  شیزا فاطمہ بھی شریک ہوئے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اخترعلی، قومی وطن پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد نوازجدون ، شفیق ترین اوردیگررہنما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے صدرمملکت کے چئیرمین نیب کی تقرری سے متعلق لکھے گئے اپوزیشن لیڈر کو خط کا جواب فوری دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں شامل تمام جماعتیں چئیرمین نیب کے لئے اپنے اپنے نام تجویزکردیں گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کا کل دوبارہ ورچول اجلاس ہوگا جس میں تمام ناموں پر غورکے بعد 3 نام فائنل کرکے صدر مملکت کو بھجوائے جائیں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے تیار کی جانے والی فہرست کی حتمی منظوری اپوزیشن لیڈر دیں گے، اپوزیشن لیڈر ناموں کی نظرثانی کے بعد نام ایوان صدر کو بھیجیں گے۔

ایوان صدر نے نئے چئیرمین نیب کے نام پر اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کرنے کے لئے میاں محمد شہباز شریف کوخط لکھا تھا ۔