Aaj TV - Pakistan

وزراء کی خواجہ آصف کیخلاف کیس کے جلد فیصلے کی امید
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کہتے ہیں خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال پر پیسے کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا ۔ ہمارا خواجہ آصف کے خلاف الزام تراشی کا دوہزاربارہ کا مقدمہ ہے جس کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔  ہمیں امید ہے کہ اب اس کیس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا اور خواجہ آصف جھوٹے ثابت ہوں گے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اوروزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہتک عزت کیس میں بطور گواہ وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں امید ہے کہ اب اس کیس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا اور خواجہ آصف جھوٹے ثابت ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، زرداری گروپ نے تو اکاونٹس براہ راست آپریٹ نہیں کیے لیکن شہبازشریف گروپ نے براہ راست اکائونٹس آپریٹ کیے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب کا اس موقع پرکہنا تھا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری پاکستان آچکے ہیں، افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جس کے بارے میں او آئی سی وزارئے خارجہ اجلاس میں غوروفکر ہوگا۔

عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے، فواد چوہدری

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیاسی منظرنامہ کے حوالے سے ٹوئٹرصارفین سےگفتگو کی۔

گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے،پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ میں ہوگا جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کامقابلہ ہوگا،باقی جماعتیں مہمان اداکارکےطورپرالیکشن میں آئیں گی ،باقی سیاسی جماعتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں امیدوارکھڑی کرسکتی ہے،1100 سے زائد نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ کسی میں اتنی حیثیت اور قد نہیں کہ وہ اتنے امیدوار کھڑے کر سکے، اس طرح مختلف جگہوں پر مختلف پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد سیاست میں بڑی تبدیلی آئی،ہم نے ن لیگ کو بے نقاب کیا، جب بھی نواز شریف یا مریم نواز کا کیس چلا تو اس سے پہلے کوئی آڈیو یا وڈیو ٹیپ لیک ہو جاتی ہے جس کا مقصد عدالتوں پر دباؤ ڈالنا ہوتا ہے،یہ لوگ اپنے کیسزکےفیصلے ہی نہیں ہونے دے رہے۔