Aaj TV - Pakistan

' انہیں تو آئی ایم ایف شرائط پوری ہونے پر بھی قرضہ نہیں دے رہا '
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں فرنس آئل دوبارہ امپورٹ کے فیصلے پر کرپشن کی بو آتی ہے،  انہیں تو آئی ایم ایف شرائط پوری ہونے پر بھی قرضہ نہیں دے رہا۔

مسلم لیگ ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کراچی آنے کا مقصد شیرشاہ دھماکے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج وافر مقدار میں پاکستان میں بجلی موجود ہے، پرانے مہنگے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند ہیں، بدقسمتی ہے وزیر انرجی جلدی جلدی بدل دیئے جاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو اقدامات کیے اسکی مثال دنیا میں نہیں ملتی، کم وقت میں بجلی کے مسائل حل کیے، حکومت نے تین سال میں ایک پاور پراجیکٹ بھی مکمل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی طرح فرنس آئل میں بھی کام کیا جارہا ہے، اس کے ذخائر بھرچکے جہاز سمندر میں کھڑے ہیں، فرنس آئل دوبارہ امپورٹ کے فیصلے پر کرپشن کی بو آتی ہے جبکہ ایل این جی اور کول پلانٹ کی بجلی یونٹ بارہ روپے کم ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کول پلانٹ سی پیک کے تحت چین کی سر مایہ کاری سے لگائے گئے سازش کے تحت سی پیک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا دوسو ارب ڈالر دینے کا کہنے والے وزیر اب کہاں ہیں آئی ایم ایف شرائط پوری ہونے پر بھی قرضہ نہیں دے رہا۔

پریس کانفرنس میں شاہد خاقان کے ہمراہ مفتاح اسماعیل اور مسلم لیگ ن کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔