Aaj TV - Pakistan

'معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے معیشت کو سنبھالنے کا بھاشن دے رہے ہیں'
وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں قرضے لے کر معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے معیشت کو سنبھالنے کا بھاشن دے رہے ہیں ۔ ن لیگ، پی پی پی، جے یو آئی کی لیڈر شپ کا اپنا کوئی قد نہیں، سیاسی بونے عمران خان پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے بریفنگ ہوئے کہا کہ جو لوگ خواتین کے حقوق کے خلاف ہوں، مذہبی طور پر متشدد پالیسی کے حامی ہوں، انہیں اقتدار ملنا کسی بھی معاشرے کے لئے حوصلہ افزاء بات نہیں ہے،

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ جب ایک حلقہ میں ایک ہی پارٹی کے تین سے چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو وہ الیکشن ہاریں گے،انتظامی مسائل کی وجہ سے ہمیں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں کچھ ناکامیاں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قومی جماعت ہے، جے یو آئی جیسی جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ہو سکتیں، ن لیگ اور پی پی پی کی ملکی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان وفاق کے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی ہوگی، جب بھی صورتحال خراب ہوئی، ہم نے مریم نواز کی طرف دیکھا کہ وہ کوئی بونگی ماریں گی، انہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں کیا، آج جو ٹیپ چل رہی ہے، اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  آصف علی زرداری کی گفتگو سے مایوسی جھلک رہی ہے، زرداری صاحب کو ڈیل مل گئی ہوتی تو جلسوں میں اس طرح کی باتیں نہ کرتے، جن کی خواہشات پوری نہیں ہوتیں، وہ جلسوں میں اس طرح کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں، انہیں ڈیل کی امید ہو تو یہ پالش لے کر پہنچ جاتے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں میں ہم نے نواز شریف اور زرداری کا لیا ہوا 55 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے، ہم نے 134 ارب روپے آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی ہیں، یہ ادائیگیاں شہباز شریف اور نواز شریف کے دور میں کئے جانے والے سودوں کی وجہ سے کی گئیں، انہوں نے درآمدی فیول پر مہنگے پلانٹس لگائے جس کے نتیجے میں آج بجلی کی قیمت مہنگی ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وہ خرچے بھی دینے پڑتے ہیں جو خرچے ہوتے ہی نہیں، اگر بجلی کی ڈیمانڈ نہیں بھی ہے تو ان کی کپیسٹی کے مطابق ہمیں بجلی کے چارجز دینا پڑتے ہیں، ایک آئی پی پیز 100 میگاواٹ بجلی بنا سکتی ہے اور ہماری ضرورت 25 میگاواٹ ہے تو ہمیں 100 میگاواٹ بجلی کے پیسے دینے پڑتے ہیں،ان معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  2023ءمیں یہ نقصان مزید شدت اختیار کرے گا،سابقہ ادوار میں جو مختصر مدت کے قرضے لئے گئے ان کی ادائیگی کے لئے طویل مدت کے قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ ف

واد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں کار مینوفیکچررز 5 سے بڑھ کر 15 ہو گئے ہیں،پاکستان میں دو لاکھ 40 ہزار گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں، ہمارا ہدف پانچ لاکھ گاڑیوں کی پیداوار حاصل کرنا ہے،اصل کامیابی یہی ہوگی کہ یہ کاریں پاکستان میں تیار ہوں، نئی سرمایہ کاریاں کار مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ہو رہی ہیں، بینکوں نے کار فائنانسنگ کے شعبہ میں سرمایہ 240 ارب روپے سے بڑھا کر 338 ارب روپے اکتوبر 2021ءتک دیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ایک لاکھ 11 ہزار 435 کاروں کی پروڈکشن ہے، کاروں کی مینوفیکچرنگ میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے، پچاسی فیصد موٹر سائیکل پاکستان میں تیار ہو رہی ہیں، ان کے پرزہ جات بھی مقامی طورپرتیارکئے جاتے ہیں،موٹر سائیکل، ٹریکٹروں، جیپوں، کاروں کی فروخت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے،سوزوکی کلٹس کی فروخت میں 161 فیصد، سوزوکی ویگن آرکی فروخت میں 79 فیصد، سوزوکی بولان کی فروخت میں 32، سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے، 6775یونٹس ٹویوٹا نے جولائی میں تیار کئے ہیں ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی کی کھپت میں 13 فیصد، ڈیزل کی کھپت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،اکانومی اگر نیچے گئی ہے توپھران چیزوں میں اضافہ کیسے ہوا ہے ۔ تعمیرات، زراعت اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں تاریخی بہتری آ رہی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 20.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 25.2 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں،برآمدات کا حجم پچھلے سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس وقت پاکستان میں دو لاکھ کمپنیاں ہیں جو ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے ایک لاکھ پچاس ہزار کمپنیاں پچھلے تین سالوں میں بنی ہیں، پاکستان میں کاروباروں نے فروغ حاصل کیا ۔