Aaj TV - Pakistan

'تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو آپ نے خیبرپختونخواہ کا نتیجہ دیکھ لیا'
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو آپ نے خیبرپختونخواہ کا نتیجہ دیکھ لیا،پورے ملک میں اب یہی نتائج ہوں گے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی علوم کی حفاظت کریں۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس کے خلاف حکومت کی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، ہم قومی دھارے میں آنے کے لیے تیار ہیں آپ خود کو اسلامی دھارے میں لے آئیں۔

جے یو آئی کے امیرنے کہاکہ ہم پرامن سیاست ، آئین اور مستحکم پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام کے ذمہ داروں نے دھاندلیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنایا،  تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو آپ نے خیبرپختونخواہ کا نتیجہ دیکھ لیا۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے،اسلام جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے علمبردار دین ہے۔

خیبر پختونخوا:بلدیاتی الیکشن ، جے یو آئی اکیس نشستوں پر فتح کے ساتھ پہلے نمبر پر

خیبرپختونخوا کےبلدیاتی انتخابات کی اسوقت تک پارٹی پوزیشن یہ ہے کہ جےیوآئی نےاکیس اور پی ٹی آئی نےپندرہ سیٹیں جیتیں، آزاد امیدوار دس نشستیں جیت کر تیسری بڑی قوت بن کر سامنے آرہے ہیں۔

جےیوآئی نے21،پی ٹی آئی نے15نشستیں حاصل کیں، بلدیاتی انتخابات میں 10 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، اےاین پی نے6،ن لیگ نے3،جماعت اسلامی نے2نشستیں جیتیں۔ تحریک اصلاحات پاکستان نے2نشستیں حاصل کیں۔

الیکشن میں پیپلزپارٹی،مزدور کسان پارٹی کےحصےمیں ایک،ایک سیٹ آئی۔

خیبرپختونخواکی4سٹی تحصیلوں کےغیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں اور پشاورمئیرکی نشست پرجےیوآئی کےزبیرعلی کامیاب ہوگئے جبکہ کوہاٹ مئیرکی نشست پرجےیوآئی کےقاری شیرزمان کامیاب ہوئے۔

مردان مئیرکی نشست پراےاین پی کےحمایت اللہ مایارکامیاب اور بنوں مئیرکی نشست پرجےیوآئی کےعرفان درانی کامیاب ہوئے۔

ڈی آئی خان میئرکی نشست پرامیدوارکےقتل کےباعث الیکشن ملتوی کردیا گیا۔