Aaj TV - Pakistan

'ماضی میں پاکستان کا بیانیہ پیش کرنے کے ذرائع کوکمزورکیا گیا'
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کا بیانیہ پیش کرنے کے ذرائع کوکمزورکیا گیا۔ نیشنل ایوارڈز کے ذریعے فلم، ڈرامہ اور موسیقی کو فروغ دیا جائے گا تو اس سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

اسلام آباد میں نیشنل ایوارڈز کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 60ءکی دہائی میں ہم دنیا کے تیسرے بڑے فلم میکر تھے،ماضی میں فلم، ڈرامہ اور موسیقی کے شعبے عدم توجہ کا شکار رہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  آئندہ سال 22 ایوارڈز کے ذریعے 25 کروڑروپے پاکستان کے معروف موسیقاروں، آرٹسٹوں اور فلموں کے لئے دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ نئی فلم پالیسی مکمل کرلی گئی ہے، فلم کی صنعت میں مراعات دی ہیں مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لئے غیر ملکی مواد پرٹیکسزعائد کئے گئے ہیں بڑی کمپنیاں مقامی اداکاروں اور ماڈلز کونظر انداز کرکے بیرون ملک سے ماڈلز اور ایکٹرزکو لے آتی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے اشتہارات پر بھی ٹیکس لگائے جا رہے تاکہ اس طرح کے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔