Aaj TV - Pakistan

رنگ روڈ اسکینڈل، وزیراعظم عمران خان،بزدار کیخلاف انکوائری کا مطالبہ۔ ۔ ۔
پنجاب اسمبلی میں راولپنڈی رنگ روڑ اسکینڈل کی گونج سنی گئی ہے۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، سیاسی شخصیات  اور سہولتکاروں کے خلاف شفاف انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

لیگی رکن اسمبلی سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کوئی اسکینڈل سو ارب روپے سے کم نہیں نکلتا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے راولپنڈی رنگ روڑ اسکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکینڈل میں حکومت کو 207 ملین کا نقصان ہوا، اس اسکینڈل میں بیوروکریسی، سیاسی شخصیات، غلام سرور خان، زلفی بخاری اور پنجاب کابینہ کا ایک وزیر شامل ہیں۔

سمیع اللہ خان نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی اور 131 ارب روپے ہڑپ کر لیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت کا کوئی بھی اسکینڈل 100 ارب سے کم نہیں نکلتا۔

اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری تیمور مسعود نے ایوان کو بتایا اسکینڈل میں ملوث ذمہ داریوں کے خلاف اینٹی کرپشن نے کارروائی کی ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ہنرمند اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے مخلتف روزگار اسکیمیوں کے ذریعے  موثر اقدمات اٹھا رہی ہے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس پیر دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔