Aaj TV - Pakistan

کرسمس ڈے: وزیر اعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تمام پاکستانی مسیحی شہریوں کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے ، اور تمام اقلیتوں کو حاصل حقوق اور مراعات کے تحفظ کا وعدہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔

کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر میں اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں منانے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور ایثار و قربانی کا درس دیتے ہیں جو کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پوری دنیا میں امن، بھائی چارے، رواداری اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے نہ صرف بیمار انسانیت کو شفا بخشی بلکہ رواداری، محبت اور ہمدردی کی الہی اقدار کی تبلیغ کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مسیحیوں کی مخلصانہ اور ناقابل فراموش خدمات ہمیشہ سے قابل تحسین رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آپ کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اپنا بھرپور فرض ادا کر رہی ہے، تاکہ آپ معاشرے میں ایک فعال شہری کے طور پر اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کر سکیں اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین نے قائداعظم کے وژن کو بیان کیا ہے اور اقلیتوں کے جائز مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد نے تمام برادریوں کے لیے مذہبی آزادی اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی چاہے وہ کسی بھی مذہب، پیشے اور نسل سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عقیدہ، مسلک یا مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کے ضمیر کی مساوات اور آزادی کا احترام کیا ہے۔