Aaj TV - Pakistan

پنجاب اسمبلی : حکومت اور اپوزیشن متفقہ قانون سازی کیلئے تیار
پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن متفقہ قانون سازی کرنے کو تیار ہو گئی۔

سپیکر چودھری پرویز الہی نے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات میں توسیع کی منظوری دے دی۔ ایوان نے خواتین کا تحفظ اور پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی بل کثرت رائے سے منظور کر لئے۔

سپیکر چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں لیگی رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی خواہش ہے کہ ہم بل پر مثبت انداز میں حصہ لیں، بلدیاتی بل پر سیاسی جماعتوں، سٹیک ہولڈر اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے۔ ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں بھی لوگل گورنمنٹ قانون سازی پر سندھ اسمبلی کی طرح تماشہ ہو۔

اجلاس میں وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بلدیاتی قانون کے تحت تمام ادارے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے ماتحت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت کو اپوزیشن کے تجویز پر کوئی اعتراض نہیں۔ سپیکر چودھری پرویز الہی نے تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کیلئے اپوزیشن سے نام مانگ لئے۔