Aaj TV - Pakistan

ایم کیو ایم نے اپوزیشن سے معاہدہ عوام کے بجائے اپنے مفاد کیلئے کیا: فاروق ستار
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپوزیشن کا ساتھ دینے پر ایم کیو ایم پر انا اللّٰہ وانا الیہ راجعون پڑھ لیا۔

اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کہتے ہیں کہ آج کرسی کے نشے میں سب اخلاقی قدر سے فارغ ہوچکے ہیں، ہر کوئی برائے فروخت بنا پھر رہا ہے،  ایم کیو ایم نے معاہدہ عوام کے لیے نہیں اپنے مفاد کے لیے کیا ہے جسے میں مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ایم کیو ایم مخالفین کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے ختم نہیں ہوئی، آج سات کے ٹولے نے اپنے مفاد کے لیے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ عدم اعتماد کی تحریک نہیں لکی ایرانی سرکس ہے۔

بانی ایم کیو ایم کے نعروں پر فاروق ستار نے کہا کہ ہر پاکستانی کے ساتھ برابر کا سلوک ہونا چاہیے، انہوں نے سوال کیا کہ جو نعرے بانی نے لگائے اگر وہی نعرے یہاں بھی لگے تو کیا ان کے ساتھ بھی برابر کا سلوک ہوگا۔